Shore mahe Nau Sun Kar Tujh Tak Main Dawan Aaya Lyrics in Urdu

ْشور مہ نو سن کر تجھ تک میں دواں آیا

ساقی میں ترے صدقے میں مے دے رمضاں آیا

اس گل کے سوا ہر گل باگوش گراں آیا

دیکھے ہی گی اے بلبل جب وقت فغاں آیا

جب بام تجلی پر وہ نیر جاں آیا

سر تھا جو گرا جھک کر دل تھا جو تپاں آیا

جنت کو حرم سمجھا آتے تو یہاں آیا

اب تک کے ہر ایک کا منہ کہتا ہوں کہاں آیا

طیبہ کے سوا سب باغ پامال فنا ہونگے

دیکھو گے چمن والو جب عہد خزاں آیا

سر اور وہ سنگ در آنکھ اور وہ بزم نور

ظالم کو وطن کا دھیان آیا تو کہاں آیا

کچھ نعت کے طبقے کا عالم ہی نرالا ہے

سکتہ میں پڑی ہے عقل چکر میں گماں آیا

جلتی تھی زمیں کیسی تھی دھوپ کڑی کیسی

لو وہ قد بے سایہ اب سایہ کناں آیا

طیبہ سے ہم آتے ہیں کہئے تو جناں والو

کیا دیکھ کے جیتا ہے جوواں سے یہاں آیا

لے طوق الم سے اب آزاد ہو اے قمری

چٹھی لئے بخشش کی وہ سرو رواں آیا

نامہ سے رضا# کے اب مٹ جاؤ  برے کامو

دیکھو مرے پلہ پر وہ اچھے میاں آیا

بدکار رضا# خوش ہو بد کام بھلے ہونگے

وہ اچھے میاں پیارا اچھوں کا میاں آیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.