قانون شریعت

احسان و بھلائ کا بے مثل خزانہ
===================

یکساں سول کوڈ ،،، یعنی سب کے لئے ایک قانون کے بہانے ،،،
حکومت ہند ، مسلمانوں کے شرعی قوانین میں مداخلت کرنا چاہتی ہے ….
شرپسند عناصر ،، دستور اسلام کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں ،خصوصا تین طلاق کی آڑ لے کر مذہب اسلام پر طرح طرح کے سوالات اٹھاے جار ہے ہیں … ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہایت ضروری ہے کہ ہم متحد ہو کر حکومت کے مذموم ارادوں کو ناکام بنائیں ،خود اسلامی قوانین پر مکمل عمل پیرا ہوں،، معاشرے میں شرعی فیصلوں کودرست طریقے سے نافذ کریں.. تاکہ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے شریعت پر انگلی نہ اٹھے..

ہر سطح پر بھر پور احتجاج کریں ، اور باطل طاقتوں کو بتلا دیں کہ مسلمانوں کو شرعی قوانین میں تبدیلی ہرگز ہرگز منظور نہیں ،،

📕📗📓📘📚📙📒

بدلےگا نہ بدلا ہے قانون شریعت کا
ہر دور میں پختہ ہے قانون شریعت کا

دنیا کا کوئ مذہب ،کیا دیگا بدل اِسکا
ہردین سےستھرا ہے قانون شر یعت کا

احسان و بھلائ کا بے مثل خزانہ ہے
سبکے لئے اچھا ہے قانون شریعت کا

انساں کی ہدایت کا،ضامن ہے مرا مذہب
پاکیزہ ہے سچا ہے قانون شریعت کا

ہومرد، کہ عورت ہو، دونوں کیلئےبیشک
رحمت کا اجالا ہے قانون شریعت کا

وہ تین طلاقیںہوں یا اور مسائلہوں
فطرت کا تقاضہ ہے قانون شریعت کا

جو عزت نسواںکا بھر پور محافظ ہے
امدادکا سایہ ہے قانون شریعت کا

گمراہ کا ہادی ہے، غافل کے لئے تنبیہ
بیکس کا سہارا ہے قانون شریعت کا

ترمیم کوئ ہرگز، منظور نہیں ہمکو
ایمان ہمارا ہے ،، قانون شریعت کا

قرآن وسنن دونوں، مسلم کے لیے بنیاد
ہر کورٹ سے اعلٰی ہے قانون شریعت کا

بازآئیں سبھی مفسد،باز آئےحکومت بھی
ٹھہرےگا نہ ٹھہرا ہے قانون شریعت کا

کچھ لوگوں کی نادانی، ملت سےنہ جوڑی جاے
عیبوں سے منزہ ہے قانون شریعت کا

ناپاک ارادےسب، ناکام سدا ہونگے
ہر حال میں تازہ ہے قانون شریعت کا

نا طاقت وقوت سے،نا دولت وثروت سے
سچائ سے زندہ ہے قانون شریعت کا

تبدیل کریگی کیا، مخلوق بھلا اِسکو
خالق نے بنایا ہے قانون شریعت کا

جب بھی ہوئیں تدبیریں، دھندلا اسے کرنے کی
تب اور بھی نکھرا ہے قانون شریعت کا

دنیا نےبہت کوشش ،کی داغ لگانے کی
پر آج بھی اُجلا ہے قانون شریعت کا

ہم، ہوکے عمل پیرا، دنیا کو یہ دکھلائیں
ہر دکھ کا مُداوا ہے قانون شریعت کا

ہرظلم سے آزادی اسلام کی فطرت ہے
ہاں امن سراپا ہے قانون شریعت کا

ہرحال میں ہم اِسکی، عظمت کوبچائیں گے
دل جان سے پیارا ہے قانون شریعت کا

اسلام کی خوبی پرشیدا ہے فریدی وہ
جس جس نےبھی سمجھا ہے قانون شریعت کا

📕📗📚📘📓📋📙

✍🏻 از قلم محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی
بارہ بنکوی، مسقط عمان 96899633908±

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.