Phir utha walwala e yaad Lyrics in Urdu

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب

باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب

ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب

میٹھی باتیں تری دین عجم ایمان عرب

نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب

اب تو ہے گریہ خوں گوہر دامان عرب

جس میں دو لعل تھے زہرا کے وہ تھی کان عرب

دل وہی دل ہے جو آنکھوں سے ہو حیران عرب

آنکھیں وہ آنکھیں ہیں جو دل سے ہو قربان عرب

ہائے کس وقت لگی پھانس الم کی دل میں

کہ بہت دور رہے وہ خار مغیلان عرب

فصل گل لاکھ نہ ہو وصل کی رکھ آس ہزار

پھولتے پھلتے ہیں بے فصل گلستان عرب

صدقے ہونے کو چلے آتے ہیں لاکھوں گلزار

کچھ عجب رنگ سے پھولا ہے گلستان عرب

عندلیبی پہ جھگڑتے ہیں کٹے مرتے ہیں

گل و بلبل کو لڑاتا ہے گلستان عرب

صدقے رحمت کے کہاں پھول کہاں خار کا کام

خود ہے دامن کش بلبل گل خندان عرب

شادی حشر میں صدقے میں چھٹیں گے قیدی

عرش پر دھوم سے ہے دعوت مہمان عرب

چرچے ہوتے ہی یہ کمھلائے ہوئے پھولوں میں

کیوں یہ دن دیکھتے پاتے جو بیابان عرب

تیرے بے دام کے بندے ہیں رئیسان عجم

تیرے بے دام کے بندی ہیں ہزاران عرب

ہشت خلد آئیں وہاں کسب لطافت کو رضا

چار دن برسے جہاں ابر بہاران عرب

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.