Naimatain Banta Jis Simt Woh Zeeshan Gaya Lyrics in Urdu

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

ساتھ ہی منشئ رحمت کا قلمدان گیا

لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا

میرے مولیٰ میرے آقا ترے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ ناکام تمنا ہی رہی

ہائے وہ دل جو ترے در سے پر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تیری یاد سے معمور رہا

سر ہے وہ سر جو ترے قدموں پہ قربان گیا

انہیں جانا انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام

لله الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مرے آقا کی عنایت نہ سہی

نجدیو کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا

آج لے ان کی پناہ آج مدد مانگ ان سے

پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اف رہ منکر یہ بڑھا جوش تعصب آخر

بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے

تم نہیں چلتے رضا# سارا تو سامان گیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.