Lutf Unka Aam Ho Hi Jayega Lyrics in Urdu

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا

شاد ہر ناکام ہوہی جائے گا

جان دے دو وعدہٴ دیدار پر

نقد اپنا دام ہوہی جائے گا

یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں

نفس تو تو رام ہوہی جائے گا

بے نشانوں کا نشا مٹتا نہیں

مٹتے مٹتے نام ہوہی جائے گا

یاد گیسو ذکر حق ہے آہ کر

دل میں پیدا لام ہوہی جائے گا

ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز

چہچہا کہرام ہوہی جائے گا

سائلو دامن سخی کا تھام لو

کچھ نہ کچھ انعام ہوہی جائے گا

یاد ابرو کر کے تڑپو بلبلو

ٹکڑے ٹکڑے دام ہوہی جائے گا

مفلسو ان کی گلی میں جا پڑو

باغ خلد اکرام ہوہی جائے گا

گریوں ہی رحمت کی تاویلیں رہیں

مدح ہرالزام ہوہی جائے گا

بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو

شیخ درد آشام ہوہی جائے گا

غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں

جیسے اپنا کام ہوہی جائے گا

مٹ کہ گریوں ہی رہا قرض حیات

جان کا نیلام ہوہی جائے گا

عاقلو ان کی نظر سیدھی رہے

بوروں کا بھی کام ہوہی جائے گا

اب تو لائی شفاعت عفو پر

بڑھتے بڑھتے عام ہوہی جائے گا

اے رضا# ہر کام کا اک وقت ہے

دل کو بھی آرام ہوہی جائے گا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.