kalam e Huzur Tajushshariya | peeron ke aap peer hain ya gaus al madad

 

🌿🌹🌿🌷🌿🌹🌿🌷🌿🌹
بفیض حضور تاج شریعہ رحمۃاللہ علیہ
کلام حضور تاج شریعہ رحمۃاللہ علیہ

غوث پاک رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں عقیدت مند اشعار

🌷 پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد 🌷

پیروں کے آپ پیر ہیں یا غوث المدد
اہل صفا کے میر ہیں یا غوث المدد

رنج و الم کثیر ہیں یا غوث المدد
ہم عاجز و اسیر ہیں یا غوث المدد

ہم کیسے جی رہے ہیں یہ تم سے کیا کہیں
ہم ہیں الم کے تیر ہیں یا غوث المدد

تیرے نظر سے پھیر دو سارے الم کے تیر
کیا یہ الم کے تیر ہیں یا غوث المدد

تیرے ہی ہاتھ لاج ہے یا پیر دستگیر
ہم تجھ سے دستگیر ہیں یا غوث المدد

کس دل سے ہو بیاں بےداد ظالماں
ظالم بڑے شریر ہیں یا غوث المدد

صدقہ رسول پاک کا جھولی میں ڈال دو
ہم قادری فقیر ہیں یا غوث المدد

دل کی سنائے اخؔتر دل کی زبان میں
کہتے یہ بہتے نیر ہیں یا غوث المدد

🌿🍃🌿🍃🌿🍃🌿🍃🌿🍃🌿

انجمن پیغام رضا ٹرسٹ بھدراوتی

Maslake Aala Hazrath Zindabaad
Faizaane Sarkaar Liyaqath Raza Noori Zindabaad
✍🏻 A K Razvi

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

سنی مسلمانوں وغلامان حضور تاج الشریعہ کرامت حضور تاج الشریعہ ملاحظہ ہو میرے گاٶں گڑرا پوسٹ بنٹھہوا ضلع سراوستی کی بات ہے ایک شخص جن کا نام نور محمد ابن ناصر خاں ہےجو حضور تاج الشریعہ کے مرید اور عاشق صادق ہیں ان کو 2015 میں لکوا مار دیا تھا جس کی وجہ انکا منھ ٹیڑھا ہو گیا تھالوگوں نے انکو بہت مشورہ دیا کہ علاج کرالو آٸنہ دیکھ لو لیکن ان کا ہی کہنا تھا کہ میں تاج الشریعہ کا چہرہ دیکھ لونگا اور ٹھیک ہوجاٶنگا چنانچہ وہ اس مقصد کےلۓ کچھ ہی دنوں پہلے ممبٸ سے آۓ اور یہ کہ رہے تھےکہ عرس اعلیٰ حضرت علیہ الرحمةوالضوان میں حضور تاج الشریعہ کی زیارت کے لۓ جاٶنگا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور حضور تاج الشریعہ کا وصال ہو گیا ہے جیسے کروڑوں غلامان تاج الشریعہ نماز جنازہ کے لۓ بریلی شریف حاضر ہو ۓ تھے ویسے ہی مذکورہ شخص بھی حا ضر ہو ۓ اور یکا یک تاج الشریعہ کا جنازہ اس راستے سے گزا جہاں پر یہ موجودتھے اور حضور تاج الشریعہ کے چہرے کی زیارت کی اور گھر واپس ہو نے تک صحت یاب ہو گۓ گھر اور گاٶں میں کرامت تاج الشریعہ دیکھ کر خوشی کی لہر دوڑ گٸ گاٶں کے مسجد رضا کے امام حافظ اشراق خان صاحب قبلہ نے یہ واقعہ مجھ سے بیان کیا اور آگے تک پہونچانے کا حکم دیا اور یہ بھی فرمایا کہ جس کو ذرا سا بھی اس بارے میں غلط گمان ہو وہ رابطہ کر سکتہ ہے دیۓ گۓ پتہ پر جاکر۔۔۔ راقم ۔۔غلام تاج الشریعہ محمد اکبر حسین سراوستی

✍🏻

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.