Jobano Par Hai Bahare Chaman Lyrics in Urdu

جو بنوں پر ہے بہار چمن آرائی دوست

خلد کا نام نہ لے بلبل شیدائی دوست

تھک کے بیٹھے تو در دل پہ تمنائی دوست

کون سے گھر کا اجالا نہیں زیبائی دوست

عرصہ حشر کجا موقف محمود کجا

ساز ہنگاموں سے رکھتی نہیں یکتائی دوست

مہر کس منہ سے جلودارئ جاناں کرتا

سایہ کے نام سے بیزار ہے یکتائی دوست

مرنے والوں کو یہاں ملتی ہے عمر جاوید

زندہ چھوڑے گی کسی کو نہ مسیحائی دوست

ان کو یکتا کیا اور خلق بنائی یعنی

انجمن کرکے تماشا کریں تنہائی دوست

کعبہ و عرش میں کہرام ہے ناکامی کا

آہ کس بزم میں ہے جلوہ یکتائی دوست

حسن بے پردہ کے پردے نے مٹا رکھا ہے

ڈھونڈنے جائیں کہاں جلوہٴ ہرجائی دوست

شوق روکے نہ رکے پاؤں اٹھائے نہ اٹھے

کیسی مشکل میں ہیں الله تمنائی دوست

شرم سے جھکتی ہے محراب کہ ساجد ہیں حضور

سجدہ کرواتی ہے کعبہ سے جبیں سائی دوست

تاج والوں کا یہاں خاک پہ ماتھا دیکھا

سارے داراؤں کی دار ہوئی دارائی دوست

طور پر کوئی‘ کوئی چرخ پہ یہ عرش سے پار

سارے بالاؤں پہ بالا رہی بالائی دوست

انت فیہم نے عدو کو بھی لیا دامن میں

عیش جاوید مبارک تجھے شیدائی دوست

رنج اعداء کا رضا# چارہ ہی کیا ہے کہ انہیں

آپ گستاخ رکھے علم و شکیبائی دوست

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.