Be Khud Kiye Dete Hain Lyrics in Urdu

Be Khud Kiye Dete Hain Lyrics in Urdu

 

ے خُود کِیے دیتے ہیں اَنداز حِجَابَانَہ
آ دِل میں تُجھے رکھ لُوں اے جلوۂِ جَانَانہ

کِیوں آنکھ ملائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رُخ کو چُھپا بیٹھے کر کے مُجھے دِیوانہ

اِتنا تو کرم کرنا اے چشمِ کریمانہ
جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا

اب موت کی سختی تو برداشت نہیں ہوتی
تُم سامنے آ بیٹھو دم نِکلے گا آسانی

دُنیا میں مُجھے تو نے جب اپنا بنایا ہے
محشر میں بھی کہہ دینا یہ ہے میرا دیوانہ

جاناں تُجھے مِلنے کی تدبِیر یہ سوچی ہے
ہم دِل میں بنا لیں گے چھوٹا سا صنم خانہ

میں ہوش و ہواس اپنے اِس بات پے کھو بیٹھا
تُو نے جو کہا ہنس کے یہ ہے میرا دیوانہ

پینے کو تو پی لُوں گا پر عرض ذرا سی ہے
اجمیر کا ساقی ہو بغداد کا میخانہ

کیا لُطف ہو محشر میں شِکوے میں کیے جاؤں
وہ ہنس کے یہ فرمائیں دیوانہ ہے دیوانہ

جِی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں اُنہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نظرانے کا نظرانہ

بیدم میری قسمت میں سجدے ہیں اُسی در کے
چھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ در جَانَانَہ

Be Khud Kiye Dete Hain Lyrics in Urdu

BR//
Muhammad Azhar Raza Qadri

naat

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.