Allah Mera Dahar Me Aala Maqam Ho LYRICS IN URDU

اللہ میرا دہر میں اعلیٰ مقام ہو
سرکار کے غلاموں میں میرا بھی نام ہو

مرنے سے پہلے دیکھ لوں صبحِ دیارِ پاک

سرکار حاضری کا کوئی انتظام ہو

سانسیں مہکتی ہو دم آخر گلاب سے

دردِ زبان حضورِ گرامی کا نام ہو

جس وقت میری روح جسد چھوڑنے لگے

آنکھوں کے سامنے میرے ماہِ تمام ہو

اِس مشت خاک کی ہو سبھی حسرت تمام

محبوب کی گلی میں جو قصہ تمام ہو

نس نس میں نشہ ایسا سما جائے نعت کا

سرکار لب پہ نعت میرے صبح و شام ہو

سیراب تا حیات ہوں میں تشگن عشق

خدام مصطفیٰ میں اُجاگر کلام ہو

One thought on “Allah Mera Dahar Me Aala Maqam Ho LYRICS IN URDU”

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.