Ae shafa e umam shah e zee jah Lillah Le Khabar Lyrics in Urdu

 

اے شافع امم شہ ذی جاہ لے خبر

لله لے خبر مری لله لے خبر

دریا کا جوش ناؤ نہ بیڑا نہ خدا

میں ڈوبا تو کہاں ہے مرے شاہ لے خبر

منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نابلد

اے خضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر

پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا

ان کی جو تھک کے بیٹھے سر راہ لے خبر

جنگل درندوں کا ہے میں نے یار شب قریب

گھیرے ہیں چار سمت سے بد خواہ لے خبر

منزل نئی‘ عزیز جدا لوگ نا شناس

ٹوٹا ہے کوہ غم میں پر کاہ لے خبر

وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مہیب

اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر

مجرم کو بارگاہ عدالت میں لائے ہیں

تکتا ہے بے کسی میں تیری راہ لے خبر

اہل عمل کو ان کے عمل کام آئیں گے

میرا ہے کون تیرے سوا آہ لے خبر

پر خار راہ برہنہ پا تشنہ آب دور

مولیٰ پڑی ہے آفت جانکاہ لے خبر

باہر زبانیں پیاس سے ہیں آفتاب گرم

کوثر کے شاہ کثرة الله لے خبر

مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضا

تیرا ہی تو ہے بندہ ٴدرگاہ لے خبر

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.