Ae Saba Mustafa Se Kah Dena Lyrics In Urdu

Ae Saba Mustafa Se Kah Dena Lyrics In Urdu

اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کرتے ہیں

یاد کرتا ہے تُم کو شام و شہر
دل ہمارے سلام کرتے ہیں

اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں

چاند جنکی بلائے لیتا ہے
اور تارے سلام کرتے ہیں

جب محمد کا نام آتا ہے
رحمتوں کا پیام آتا ہے

لب ہمارے دُرود پڑتے ہیں
دل ہمارے سلام کرتے ہیں

اللہ اللہ حضور کے گیسو
بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو

جن سے معمور ہے فضا ہے سو
وہ نظارے سلام کرتے ہیں

زائر طیبہ تُو مدینے میں
پیارے آقا سے اتنا کہ دینا

آپ کی گرد راہ کو آقا
بے سہارے سلام کرتے ہیں

ذکرِ تھا آخری مہینے کا
تذکرہ چھڑھ گیا مدینے کا

حاجیوں مصطفیٰ سے کہ دینا غم کے مارے سلام کرتے ہیں

%d bloggers like this: