Tabarruk Proof from the Quran

Aakhri Lamhon Mein Kya Shehr O Biyabaan Dekhun Lyrics in Urdu

آخری عمر میں کیا رونقِ دُنیا دیکھوں
اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

رُوبرُو روضہ سرکار کے محفلِ نعت
کاش طیبہ حسیں ایسا زمانہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

سائل در کو شہنشاہِ زمانہ کر دے
شاہ طیبہ کا وہ اندازِ شاہانہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

سجدائے سر میں کروں کعبے کی عظمت کے لئے
سجداۓ دل کے لئے کعبے کا کعبہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

اُنکے دربار میں کُچھ ہمکو ملے ایسی عطا
عوض پر اپنے مقدر کا ستارہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

یا نبی کردو میرے دل کو سبھی زنگ سے پاک
وصل کی رات کو میں دل کا چمکنا دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

صدقائے آل نبی ہمکو ملے آجکی شب
گلشنِ زہرہ کا رنگین نظارہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

مال و زر پاس نہیں اور نا پر ہیں میرے
بڑا مشکل ہے کے میں جاکے مدینہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

صابر چشتی تڑپ دل میں یوں کرلے پیدا
آنکھ جو بند کروں پیارا مدینہ دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

یوں تو اس وقت بھی آنکھوں میں ہے روضہ تیرا
اور وہیں شان سے میں جان کا جانا دیکھوں

اب تو بس ایک ہی دھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

Share this:

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.