اہل صراط روح امیں کو خبر کریں

اہل صراط روح امیں کو خبر کریں

جاتی ہے امت نبوی فرش پر کریں

ان فتنہ ہائے حشر سے کہہ دو حذر کریں

نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گذر کریں

بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے

ٹکڑوں سے تو یہاں کے پلے رخ کدھر کریں

سرکار ہم کمینوں کے اطوار پر نہ جائیں

آقا حضور اپنے کرم پر نظر کریں

ان کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لئے

آنکھوں میں آئیں سر پہ رہیں دل میں گھر کریں

جالوں پہ جال پڑ گئے لله وقت ہے

مشکل کشائی آپ کے ناخن اگر کریں

منزل کڑی ہے شان تبسم کرم کرے

تاروں کی چھاؤں نور کے تڑکے سفر کریں

کلک رضا# ہے خنجر خونخوار برق بار

اعداء سے کہہ دو خیر منائیں نہ شر کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.