اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں

اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں

اللہ نے پہنچایا سرکار کے قدموں میں
صد شکر کہ میں پھِر آیا سرکار کے قدموں میں

رد کیسے بھلا ہوگی اب کوئی دعا میری

میں رب کو پکار آیا سرکار کے قدموں میں

کُچھ کہنے سے پہلے ہی پوری ہوئی ہر خواہش

جو سوچا وہی پایا سرکار کے قدموں میں

کُچھ لمحے حضوری کے پائے تو یہ لگتا ہے

ایک عمر گزار آیا سرکار کے قدموں میں

مجھ جیسا تھی دامن کیا نظر کو لے جاتا

ایک نعت سنا آیا سرکار کے قدموں میں

یاد آئی سبھی اپنی ہر ایک خطا مُجھکو

اعمال پے شرمایا سرکار کے قدموں میں

%d bloggers like this: